منااکھیلی۔01/اپریل (عبدالقدیر لشکری): پچھلے پانچ دنوں سے پینے کے پانی کی سربراہی متاثر ہونے کے سبب ہمناآباد اور چٹگوپہ کے کئی محلوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ہمناآباد اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے جناب سدھو پاٹل کی جانب سے دونوں شہروں کے مختلف وارڈوں میں ٹینکر کے ذریعے پانی کی ہنگامی فراہمی کا عمل شروع کیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ان علاقوں کو ترجیح دی گئی جہاں پانی کی قلت سب سے زیادہ تھی ٹینکرز کو مقررہ روٹ اور اوقات کے مطابق روانہ کیا گیا اور مقامی لوگوں نے تقسیم کے عمل میں تعاون کیا تاکے بزرگوں، خواتین تک پانی کی رسائی آسان رہے شہریوں نے اس عارضی اقدام کو سراہا تاہم مطالبہ کیا کے مستقل سپلائی جلد بحال کی جائے

