الفلاح کے حافظ عبداللہ،عبدالرحمن قاسم اور راس گوری نے آدھی رات میں کیا خون کا عطیہ
رپورٹ: عامر اعظمی
اعظم گڑھ،11 اپریل: الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے ایک بار پھر نیکی کا ایک قابل ذکر کارنامہ انجام دیا ہے۔ اعظم گڑھ کے گاؤں پارہ اساڑھا کے وامق کو خون کی ضرورت پڑنے پر الفلاح کے حافظ عبداللہ، عبید الرحمن قاسم اور راس گوری نے آدھی رات میں 50 کلو میٹر سے زائد دوری طے کر خون ڈونیٹ کیا۔
اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے قومی صدر اسمعیل شیخ نے خون کا عطیہ کرنے والے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور مریض وامق کیلئے دعا کی اور کہا کہ وامق کیلئے تنظیم کی دعائیں اور سپورٹ ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ الفلاح نے اپنے قیام کے بعد سے 800 مریضوں کو مفت خون مہیا کراکر ایک قابل ذکر اور تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔
