(عبدالمبین منصوری)
سدھارتھ نگر
ضلع میں ا توار کو نیشنل انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن کے یوم تاسیس کے موقعے پرسدھارتھ نگر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نیما کے اراکینوںنے شرکت کیا۔
 اس موقع پر نیماکے سرپرست ڈاکٹر ٹی پانڈے نےنیشنل انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن کے بارے میں تفصیل سے بات کیا اور موجود ڈاکٹروں کو اس کی اہمیت اور خصوصیات کے بارے میںتفصیل سے بتایا۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے نیمامیں شامل ہونے کی بھی اپیل کیا۔ انہوں نے وضاحت کیا کہ نیماایک 78 سال پرانی تنظیم ہے جو ڈاکٹروں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوشش کرتی رہتی ہے۔
نیما کے خزانچی ڈاکٹر احمد حسین نے بتایا کہ نیما ایک قومی تنظیم ہے جس کی شاخیں نہ صرف ریاست میںہی بلکہ ریاست سے باہر دیگر ریاستوں یعنی پورے ملک میں بھی موجود ہیں۔ نیما جسے نیشنل انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن بھی کہا جاتا ہے جوڈاکٹروں کی مدد کے لیے ہمہ وقت کام کرتا ہے اور نیما اپنے ہر رکن اور عہدیدارکو کسی بھی مشکل یا پریشانی میں ان کی مدد کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے۔
اس موقع پر نیما کے سرپرست ڈاکٹر کے پی پانڈے نے نئے اراکین کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیا ۔ خاص طور سے ڈاکٹر احمد حسین، ڈاکٹر نوین سریواستو، ڈاکٹر منوج گوتم، ڈاکٹر ریتو گوتم اور ڈاکٹر سوربھ گپتا کےساتھ ہی ساتھ نیما کے صدر ڈاکٹر جاوید کمال، سکریٹری ڈاکٹر رفیع الدین خان، نائب صدر ڈاکٹر کملیش مشرا، ڈاکٹر مدھوسودن پانڈے، ڈاکٹر ارون دویدی وغیرہ بھی پروگرام میں خاص طورسے موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے