عازمین کو مناسکِ حج کی جامع و عملی رہنمائی فراہم
مبارک پور/اعظم گڑھ(پریس ریلیز): گزشتہ شب تاج پیلیس ہال کٹرہ روڈ مبارک پور میں عالمی تحریک دعوت اسلامی کے تحت حج تربیتی کیمپ کا انعقاد نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ کیا گیا، جس میں اطراف و اکناف کے دو درجن سے زائد عازمینِ حج نے شرکت کی۔ کیمپ کا مقصد عازمین کو مناسکِ حج اور سفری امور کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ تربیت کا آغاز قاری عبید کی تلاوت کلام الٰہی سے ہوا کچھ دیر نعت خوانی کے بعد جامعہ اشرفیہ کے سینئر استاذ مولانا مفتی نسیم احمد مصباحی نے حج کے تمام مراحل کو آسان اور مؤثر انداز میں سمجھایا۔ عازمین کو احرام باندھنے، طواف، سعی اور دیگر ضروری ارکانِ حج پروجیکٹر کے ذریعے عملی تربیت بھی دی تاکہ وہ دورانِ حج کسی پریشانی کا شکار نہ ہوں۔
کیمپ میں علمائے کرام اور معزز شخصیات نے بھی شرکت کی اور حج کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے عازمین کو تاکید کی کہ وہ اخلاص، صبر اور نظم و ضبط کے ساتھ اس مقدس سفر کی تیاری کریں۔
۔ آخر میں کیمپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی گئی اور عازمین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر حاجی سرفراز احمد ناظم الجامعۃ الاشرفیہ ، مولانا محمد قاسم مصباحی استاذ جامعہ اشرفیہ، مولانا محبوب عزیزی، مولانا رمضان علی، عبیدہ حسن، نعیم اشرف ، نور عالم عطاری ، فہیم عطاری، ظفر عطاری، شادان انوار عطاری، حاجی احسان احمد، حاجی محمد جابر، احسان علی ،ابو طلحہ عطاری ، محمد زید احسن و پرویز احمد سمیت خاص طور سے موجود تھے۔
