بیدر۔ 26/اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول، بھاتمبرہ میں ایس ایس ایل سی (SSLC) کے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریبِ تہنیت کا انعقاد آج 26/اپریل اتوار کی صبح کیا گیا۔اس تقریب کی خاص بات طالبہ لاونیا گنڈپا کی غیر معمولی کامیابی رہی، جنہوں نے پہلی زبان اردو میں 125 میں سے 125 نمبرات حاصل کر کے اسکول اور علاقے کا نام روشن کیا۔ اسکول کے صدر مدرس جناب داؤد جمعدار صاحب نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔جب کہتقریب کی صدارت گورنمنٹ ہائی اسکول کے صدر مدرس جناب خلیل احمد صاحب نے کی۔ اس موقع پرتنظیم نوجوانانِ بھاتمبرہ کے اراکین نے بھرپور شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ شرکاء میں جناب سید غوث، جناب ریاض، جناب سید ریاض، جناب سید عتیق، جناب صدام، مسٹر شیلونت بھنڈارے، مسٹر یوہان، مسٹر کرن اور دیگر اراکین شریک ہے۔ تقریب کے دوران مقررین نے لاونیا گنڈپا کی محنت اور اردو زبان سے ان کی لگن کی ستائش کی۔ صدرِ مجلس جناب خلیل احمد صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکاری اسکولوں کے طلبہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، اور لاونیا جیسی طالبات دیگر طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔نوجوانانِ بھاتمبرہ کی جانب سے لاونیا کے علاوہ دیگر نمایاں طلبہ کو تہنیت پیش کی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں دی گئیں۔ اس تقریب نے طلبہ میں تعلیمی بیداری اور مزید بہتر کارکردگی کا جذبہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس بات کی اطلاع صدر مدرس نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے