منااکھیلی- 24/اپریل(عبدالقدیر لشکری): ہمناآباد اور چٹگوپہ کے بی ای او نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے ایس ایس ایل سی کے نتائج پر خوشی ظاہر کی ہے اور تمام طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایاکہ ہمناآباد تعلقہ کا نتیجہ 91.25 فیصدرہا۔ مارچ-اپریل 2026 میں منعقدہ ایس ایس ایل سی امتحان میں ہمناآباد تعلقہ سے 5361 طلباء نے شرکت کی اور 4892 طلباء پاس ہوئے۔ دو طلباء نے تعلقہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی( 1) آدتیہ ولد سنتوش گنیان گنگا ہائی اسکول چٹگوپہ اور( 2) محمد خسروالدین قادری والد محمد سراج الدین قادری مرحوم حمیداللہ پبلک اسکول منگلگی نے 625 میں سے 621 نمبر حاصل کیے، ضلع میں دوسرا اور ریاست میں پانچواں مقام حاصل کیا۔ اگلی پوزیشنیںیوں رہیں ( 3)  ماتوشری کستوریبائی  تاڑمپلی ہائی اسکول ہلیکھیڑا (بی) 625 میں سے 619 نمبر حاصل کئے (4) بندو شری رام اینڈ راج ہائی اسکول ہمناآباد اور( 5) بھومیکا آدرش ودیالیہ، بیملکھیڑا نے بالترتیب 625 میں سے 618 نمبر حاصل کیے ہیں۔ ہمناآباد اور چٹگوپہ بی ای او جناب وینکٹیش گوڈا نے تعلقہ کے ان پانچ ٹاپر طلباء کو مبارکباد دی اور تعلقہ میں ایس ایس ایل سی کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کرنے والے تمام اسکولوں کے اساتذہ کو مبارکبادپیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے