ظہیرآباد-26/اپریل (مشرقی آواز جدید): جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد ساوتھ ڈریم ویالی ڈویژن کا عمومی اجتماع زیر نگرانی امیر مقامی سید عبدالرؤف منعقد ہوا مہمان مقرر محمد شکیل احمد مدرس نے CENSUSاور SIR کے اہم عنوانات پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی مجلس بلدیہ ظہیرآباد وارڈ کونسلرس محمد نظام الدین وارڈ نمبر 10 اور محمد رفیع الدین وارڈ نمبر 14 نے شرکت کی پروگرام کا آغاز برادر محمد ریحان ناظم ڈویژن شانتی نگر کی تذکیر بالقرآن سے ہوا امیر مقامی سید عبدالرؤف نے اختتامی خطاب پیش کیا سیکرٹری ڈویژن خواجہ نظام الدین نے تمام شرکاء کا خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا
حاضرین کے سوالات اور شکوک کا تشفی بخش جواب دیا گیا ڈریم ویالی ڈویژن کے تمام کارکنان اور والنٹیئرزنے شرکت کی۔۔۔۔
