گورکھپور: دارالافتا والارشاد، الین آباد، فارم کیمپیرگنج کی جانب سے ایک اہم اور وقیع علمی کتاب “منصبِ نبوت” شائع کی گئی ہے، جو دینی و فکری حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ اس کتاب کے مصنف معروف عالمِ دین مولانا ابن الحسن قاسمی (استاذ مدرسہ کلیمیہ، کیمپیرگنج) ہیں، جبکہ اس پر گراں قدر افادات حضرت مولانا مفتی محمد حمزہ صاحب گورکھپوری مدظلہم کے شامل ہیں۔
تقریباً 184 صفحات پر مشتمل یہ کتاب نہایت عمدہ اور معیاری طباعت کے ساتھ شائع ہوئی ہے اور اسے رعایتی قیمت 130 روپے میں دستیاب کرایا جا رہا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ، علماء اور علم کے شائقین اس سے استفادہ کر سکیں۔
کتاب میں مقاصدِ نبوت یعنی تلاوتِ آیات، تزکیۂ نفوس اور تعلیمِ کتاب و حکمت کو نہایت دلنشین اور مدلل انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ مصنف نے اسلامی تصورِ علم و حکمت کو واضح کرتے ہوئے ان شبہات اور فکری انحرافات کا بھی ازالہ کیا ہے جو عصرِ حاضر میں پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ کتاب ایک جامع اسلامی نصاب، خصوصاً “نصابِ حکمت” کا اہم جز ثابت ہو سکتی ہے۔
اہلِ علم کا کہنا ہے کہ یہ تصنیف نہ صرف علم و حکمت کی حقیقت کو سمجھنے میں معاون ہے بلکہ منصبِ نبوت کے اسرار و رموز کو بھی واضح کرتی ہے۔ اسی وجہ سے اسے ہر سنجیدہ قاری اور دینی لائبریری کے لیے مفید اور ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔
کتاب دراصل حضرت مولانا مفتی محمد حمزہ صاحب گورکھپوری مدظلہم کے علمی و روحانی افکار کی عکاس بھی ہے، جس سے اس کی علمی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
دلچسپی رکھنے والے حضرات کتاب کے حصول کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں:
📞 7388971835
📞 9415865001
