مناکھیلی-8/جون (عبدالقدیر لشکری): منااکھیلی اور اطراف کے طلبہ کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے کے اسی تعلیمی سال سے منااکھیلی بس اسٹینڈ کے قریب واقع اردو ہائی اسکول کی عمارت میں نئے سرکاری پی یو (PU) کالج کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے اس نو منتخب کالج میں فرسٹ پی یو سی ( کامرس) کے داخلوں کی شروعات کیا گیا ہےجو ایس ایس ایل سی (SSLC) کامیاب کرنے والے مقامی طلبہ و طالبات کے لیے ایک بہترین موقع ہے
کالج کے پرنسپل کے مطابق اس نئے کالج میں طلبہ کی سہولت کے لئے کنڑا، اردو، انگریزی، معاشیات (Economics)، بزنس اسٹڈیز، اکاؤنٹنس اور کمپیوٹر سائنس جیسے اہم مضامین دستایاب ہیں۔ بس اسٹینڈ کے بالکل قریب ہونے کی وجہ سے طلبہ کو آمد و رفت میں بھی بڑی سہولت رہے گی۔
حکومتی قوانین کے مطابق داخلہ فیس انتہائی کم رکھی گئی ہے SC، ST، Category-1 کے تمام طالبات (Girls) کے لیے فیس صرف 270 روپے ہے جبکہ OBC زمرے کے طلبہ کے لیے فیس 811 روپے مقرر ہے
مقامی سرپرستوں اور طلبہ و طالبات سے اپیل کی گئی ہے کے وہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے اور فوری رجسٹریشن کے لئے کالج کے پرنسپل شیوراج برادار سے براہِ راست یا ان نمبر پر رابطہ کریں 9449459856

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے