بیدر۔ 8؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): حج کی سعادت حاصل کرنے والے حضرات اور عمرہ زائرین کے لیے ایک اہم اور مفید کتابچہ "حج مبارک ہو” شائع کیا گیا ہے۔ یہ مختصر مگر جامع کتابچہ حجاج کرام کو حج کی روح، اس کے پیغامات، روحانی اثرات اور حج کے بعد مطلوبِ مومنہ زندگی کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔کتابچے میں حج کے اہم مناسک کی آسان وضاحت، روحانی و اخلاقی تربیت، حج کے عظیم اسباق و پیغامات، حج کے بعد کی مثالی زندگی اور دعوت و اصلاح کے ذمہ دارانہ پہلوؤں کو نہایت سادہ اور مؤثر انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ مصنف محمد عبداللہ جاوید کی یہ کاوش حجاج کرام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ثابت ہو سکتی ہے، جسے وہ اپنے عزیز و اقارب، دوست احباب اور دیگر حجاج میں بطور یادگار پیش کر سکتے ہیں۔
یہ کتابچہ 58 صفحات پر مشتمل ہے اور اسے اوپن یونیورسٹی فار انفارمیشن اسٹڈیزگوا نے شائع کیا ہے۔ مفت کاپی حاصل کرنے کے خواہشمند افراد درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں:تلنگانہ و آندھرا پردیش: 8099839397،گوا: 7791986099۔ کرناٹک و دیگر ریاستیں: 8867668522 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ یہ کتابچہ حج کے مبارک سفر کے بعد عملی اور روحانی زندگی کو سنوارنے میں معاون ثابت ہوگا۔اس بات کی اطلاع جناب عبداللہ جاوید نے دی ہے۔
