سدھارتھ نگر

اتوار کو دنیا بھر میں منائے جانے والے بین الاقوامی یوگ ڈے پر ضلعع کے آیوش ڈاکٹروں کی تنظیم نیشنل انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسییشن ( نیما) نے بی یوگ کا ایک پروگرام منعقد کیا۔ جس میں ضلعے کے ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔ ضلعع کے سینیر ڈاکٹر کے پی پانڈے کی صدارت میں ڈاکٹر ار این جیسوال، ڈاکٹر کملیش مشرا اور ڈاکٹر جاوید کمال وغیرہ نے یوگ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ار این جیسوال نے یوگ کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کرتے ہوئے ان کے فوائد کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹر کے پی پانڈے نے بتایا کہ یوگ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں تمام طرح کی بیماریوں سے چھٹکارا بھی پایا جا سکتا ہے۔ اور روزانہ یوگ کرنے پر بیماریوں سے دور بھی رہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الگ الگ طریقوں سے یوگ کے فوائد ثابت بھی ہیں۔ ایسا عام زندگی میں دیکھنے کو بھی مل رہا ہے۔ نیما کے ساتھ اس یوگ پروگرام میں سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن’ نئی آواز ‘ نے بھی ساتھ دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے