(الحاج عبدالقادر فیصل صاحب، نائب صدر TUWJ،ریاست تلنگانہ کے یومِ پیدائش 29؍جون 2026 کے موقع پر)

میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک 

آج افضل کی طرح ہیں فیصل آپ
قولِ فیصل کی طرح ہیں فیصل آپ
یوم ِ پیدائش مبارک ہو فقط
دل میں ہلچل کی طرح ہیں فیصل آپ
رہنما اُردو صحافت کے ہیں جب
ہاں مکمل کی طرح ہیں فیصل آپ
آپ سب کو چاہتے ہیں باخدا
سب پہ بادل کی طرح ہیں فیصل آپ
آپ ہیں شیریں دہن بس جان لو
کیسے حنظل کی طرح ہیں فیصل آپ؟
رہنما بھی آپ سا کوئی نہیں
جلتی مشعل کی طرح ہیں فیصل آپ
جاننے والے پتہ رکھتے رہے
ماں کے آنچل کی طرح ہیں فیصل آپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے