منااکھیلی- 04/اگست (عبدالقدیر لشکری): بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے منااکھیلی دیہات میں ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے ایم ایل اے کی جانب سے دو اہم مقامات، منااکھیلی اور ریکوڑگی میں مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے کی لاگت سے نئے ہالز کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ان ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بیدر جنوب کے رکن اسمبلی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
تفصیلات کے مطابق، پہلی تقریب منااکھیلی دیہات میں واقع امبیڈکر بھون کے قریب منعقد ہوئی جہاں 10 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک جدید کمیونٹی ہال (سمودائے بھون) کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا  گیا یہ ہال مقامی دیہاتیوں کی سماجی، ثقافتی اور عوامی تقریبات کے انعقاد کے لئے انتہائی کارآمد ثابت ہوگا
دوسری تقریب کا انعقاد حلقہ کے مشہور مذہبی مقام ‘ریکوڑگی ماؤنٹ بدھ وہار’ کے اندرونی علاقے میں کیا گیا جہاں زائرین اور عوام کی سہولت کے پیشِ نظر 15 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک اور ہال کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا گیا
اس موقع پر گتیداروں کو سخت ہدایت  کی کے  تعمیراتی کاموں کے معیار (کوالٹی) پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام کاموں کو مقررہ مدت کے اندر لازمی طور پر مکمل کیا جائے۔
اس موقع پر جگناتھ پاٹل بی جے پی لیڈر ،سنتوش ہلیکھیڑ سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی ،راجکمار اگسی سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی ،سید عابد علی حوالدار ،سید تاج الدین حوالدار ،شیوکمار منگلگیکر،راجکمار پنچل،موہن کیڑکیری،ونود کوٹے،محمد چاند پاشاہ اور دیگر لوگ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے