بیدر۔ 5؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر شہر کے قدیم علاقے میں آج ایک ایسا آٹو رکشا نظر آیا جس پر اوم باگیشور ائے نماہ ہندی میں لکھاتھا۔ پھر بابا باگیشور کی تصویر تھی اور اس تصویر کے نیچے دوزعفرانی جھنڈوں کے درمیان کنڑی زبان میں ’’اکھنڈ ہندوراشٹر‘‘ لکھاہواتھا۔ KA38 A7518نمبر والے اس آٹو کو قدیم شہر کی گلیوں میںتیزی سے جاتے ہوئے دیکھاگیا۔ ڈیسنٹ فنکشن ہال کے پیچھے کی تنگ گلی میں سے ہوکر روزنامہ ادبی عکاس کے دفتر کے سامنے سے ہوتاہوایہ آٹورکشا سائلنس دواخانہ اور مسلم چوک کی طر ف مڑ گیا۔ لوگوں کو حیرت اس بات پر تھی کہ ’’اکھنڈ بھارت‘‘ کی بجائے ’’اکھنڈ ہندو راشٹر‘‘ کا نعرہ کب سے شروع کیاگیاہے ۔
