کوہیر دکن 5/ اگست (مشرقی آواز جدید): کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما جناب عثمان الہاجری صاحب  کاروان اسمبلی حلقہ انچارج نے اچانک  کوہیر کا دورہ کیا۔اس موقع پر کوہیر میں واقع کانگریس پارٹی کے دفتر میں جناب عثمان الہاجری کا پُرجوش استقبال کرتے ہوئے گل پوشی اور شال پوشی کی گئی۔جناب قائد نے دفتر میں موجود کانگریس قائدین سے تبادلہ خیال کیا۔اور کوہیر کی ترقی اور ساکنان کے بنیادی مسائل کے حل کا تیقن دیا۔
اس موقع پر شری ملنا پٹیل کوہیر منڈل کانگریس پارٹی صدر، اور محمد شاکر علی نائب ایم پی پی کوہیر، اجو پٹیل، سری اشوک گارو سرپنچ وینکٹا پور ،  سری پربھاکر ریڈی۔ عبدالستار کانگریس لیڈر۔ عبدالمتین ۔ عبدالرشید۔ اور دیگر کانگریس قائدین کے علاوہ سیاسی سماجی قائدین بھی موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے