،،ظہیرآباد یکم ستمبر (مشرقی آواز جدید): ضلع ایس پی پریتوش پنکج آئی پی ایس، چیتنیا ریڈی آئی پی ایس اور ڈی ایس پی سیدا نائک کے حکم پر، شی ٹیم سید۔ نصیر الدین ہیڈ کانسٹیبل اور گوتمی ڈبلیو پی سی کی قیادت میں شی ٹیم بیداری پروگرام کا اہتمام تلنگانہ اقلیتی گروکل اسکول میں سنگاریڈی ضلع کے الگول گاؤں میں کیا گیا۔ اس پروگرام میں طالبات کو درج ذیل عنوانات سے آگاہ کیا گیا: خواتین کی حفاظت، پوکسو ایکٹ، روڈ سیفٹی آگاہی، سوشل میڈیا، ڈرگس، کرائمز اینڈ ایکٹ، سائبر کرائم اور ٹی سیف۔ اسی طرح ان کو اسکول میں نظم و ضبط کا پابند ہونا چاہیے اور اچھی طرح پڑھ کر اسکول اور کالج کا نام روشن کرنا چاہیے۔ طلباء کو ان کے مشورے اور تجاویز دی گئیں۔ اس پروگرام میں اسکول کے انچارج پرنسپل ایم راجی لکشمی اسکول اینڈ کالج کوآرڈینیٹر خلیل، سری نواسولو، فیکلٹی ممبران، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے