مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا ہوگا آسان!

سہارنپور(احمد رضا): نیٹ، سی یو ای ٹی، نیٹ جے آر ایف سمیت مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاری کر نے کے بیرونی اور مقامی ہزاروں طلبہ کو ملے گا *اوسٹرچ انسٹی ٹیوٹ* تعلیمی ادارے سے  مسلسل معیاری علمی تعلیمی ماحول، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور اے ایم یو سمیت کئی معروف شخصیات کی افتتاحی تقریب میں شرکت نے تقریب کو بنایا مزید پر وقار اور پر رونق ۔۔۔۔۔۔۔۔ واضع ہو کہ ان دنوں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی ، خود اعتمادی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہوتی ہے، اور جب کسی شہر میں نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت کا راستہ دکھانے کے لیے ایک سنجیدہ اور منظم تعلیمی قدم اٹھایا جائے تو وہ محض ایک ادارے کا قیام نہیں بلکہ ایک نئے تعلیمی سفر کا آغاز ہوتا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی کے طور پر سہارنپور کے  مشغول ترین علاقہ چلكا نہ روڈ پر اوسٹر چ انسٹی ٹیوٹ کا شاندار افتتاح عمل میں آیا، جہاں معروف شخصیات کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے وابستہ علمی و تعلیمی شخصیات نے بھی شرکت کی افتتاحی تقریب میں موجود مہمانانِ گرامی نے اس تعلیمی ادارے کے قیام کو سہارنپور کے طلبہ بالخصوص مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کیلئے ایک اہم اور امید افزا قدم قرار دیا تقریب کے دوران ادارے کے اغراض و مقاصد، تعلیمی منصوبہ بندی اور طلبہ کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی اوسٹر چ انسٹی ٹیوٹ میں طلبہ کو NET، CUET، NET، NET-JRF جیسے مختلف مسابقتی اور اعلیٰ تعلیمی امتحانات کی تیاری کرانیکا منصو بہ ہے اس ادارے کا مقصد محض امتحان کی تیاری کرانا نہیں بلکہ طلبہ کے اندر مقابلے کا جذبہ، علمی پختگی، خود اعتمادی اور مستقبل کے حوالے سے واضح سمت پیدا کرنا بھی ہے ڈاکٹر عبدالرحمن شافی کی محنت نے خواب کو حقیقت میں بدلا اس پورے تعلیمی منصوبے کے پیچھے ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرحمن شافی کی طویل محنت، عزم اور تعلیمی وژن کارفرما ہے۔ ڈاکٹر عبدالرحمن شافی نے حال ہی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی ہے اور اعلیٰ تعلیم کے اس سفر کے بعد اپنے شہر سہارنپور کے طلبہ کے لیے کچھ نیا کرنے کے عزم کے ساتھ اوسٹر چ انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد رکھی ڈاکٹر عبدالرحمن کا ماننا ہے کہ ہمارے شہر وں اور قصبوں میں بسنے والے بے شمار باصلاحیت طلبہ اور طالبات وسائل، مناسب رہنمائی اور معیاری تعلیمی ماحول کی کمی کے باعث اپنے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل نہیں کر پا رہے ہیں ایسے طلبہ کو اگر صحیح وقت پر درست رہنمائی ، بہترین اساتذہ اور مناسب تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے تو وہ ملک کے بڑے تعلیمی اداروں اور باوقار شعبوں میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں اس سوچ کو عملی شکل دینے کیلئے ڈاکٹر عبدالرحمن شافی نے دن رات محنت کی اور آج ۔۔۔۔۔۔جدید سہولیات سے آراستہ کیمپس سب کے سامنے ہے ۔۔۔۔اوسٹر چ انسٹی ٹیوٹ کی خاص بات اس کی تعلیمی سہولیات اور ماحول کو قرار دیا جا رہا ہے ادارے کے قیام کیلئے فل ایئر کنڈیشنڈ ماحول، آرام دہ اور معیاری فرنیچر کے علاوہ ایک پرسکون تعلیمی مطالعے کیلئے موزوں لائبریری کا بھی انتظام ہے ، اسلامیہ ڈگری کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر شعیب فردوسی نے عبد الرحمن شافی کے ادارے کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ آج کل کی مکمل تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے والے اداروں میں سر فہرست ادارہ ہے طلبہ اور طالبات کو اس ادارے سے بڑی تعداد میں فیض حاصل کر نا اشد ضروری ہے!
ادارے کی انتظامیہ کا مقصد ہے کہ طلبہ جب کلاس روم میں داخل ہوں تو انہیں کسی بنیادی سہولت کی کمی محسوس نہ ہو پوری توجہ تعلیمی ضروریات اور تیاری کے حصول پر مرکوز ہے۔۔۔۔۔۔ ” اچھے اساتذہ، بہتر تعلیم ‘‘
افتتاح کے موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرحمن شافی نے کہا کہ وہ یہاں قابل، تجربہ کار اور اپنے مضمون پر مکمل دسترس رکھنے والے اساتذہ کا انتخاب کریں گے تاکہ طلبہ کو تعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنا پڑے ان کا کہنا تھا کہ انکی کوشش ہیکہ اوسٹر چ انسٹی ٹیوٹ سہارنپور اور آس پاس کے علاقوں کے طلبہ کیلئے ایسا تعلیمی مرکز بنے جہاں انہیں اپنے مستقبل کی تیاری کے لیے بہترین رہنمائی مل سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے میں تعلیم حاصل کرنے والے ہر طالب علم کی صلاحیت کو سمجھتے ہوئے اسے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد صرف ایک کوچنگ سینٹر قائم کرنا نہیں بلکہ ایک ایسی تعلیمی فضا تشکیل دینا ہے جہاں طلبہ بڑے خواب دیکھیں، ان خوابوں کے لیے محنت کریں اور انہیں حقیقت میں تبدیل کرنے کے قابل بن کر عام لوگوں کے لئے ایک بہترین نظیر پیش کریں آج کی پر وقار اور معیاری افتتاحی تقریب میں شریک ہونے والے مہمانانِ گرامی پروفیسر اشرف قدیر (اے ایم یو) اور دیگر حضرات نے ڈاکٹر عبدالرحمن شافی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنے شہر اور اپنے معاشرے کے نوجوانوں کے لیے اس طرح کا ادارہ قائم کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی معاشرے کی حقیقی ترقی اس وقت ممکن ہوتی ہے جب اس کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے ڈاکٹر عبدالرحمن شافی کے تعلیمی جذبے، ان کی محنت اور مستقبل کے حوالے سے ان کے وژن کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ یہ ادارہ دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے۔تقریب میں موجود علمی و سماجی شخصیات نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اوسٹر چ انسٹی ٹیوٹ مستقبل میں سہارنپور کے تعلیمی منظرنامے میں ایک نمایاں مقام حاصل کرے گا اور یہاں سے تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے  ضلع بھر میں اعلیٰ اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کے خواہش مند طلبہ کیلئے اوسٹر چ انسٹی ٹیوٹ کا قیام بلاشبہ ایک نئی امید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے خصوصاً ایسے طلبہ جو NEET، CUET، NET اور NET-JRF جیسے امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے اعلیٰ تعلیم اور اپنے پیشہ ورانہ مستقبل کے نئے دروازے کھولنا چاہتے ہیں، انکے لئے ایک منظم اور جدید تعلیمی پلیٹ فارم کی ضرورت عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی "اوسٹر چ انسٹی ٹیوٹ”  اسی ضرورت کو پورا کرنیکی سمت میں یہ ایک سنجیدہ کوشش ہے انشاء اللہ ڈاکٹر عبدالرحمن شافی کا یہ تعلیمی خواب آنیوالے دنوں میں ہمارے تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے تعمیری اور تاریخی قدم ثابت ہوگا!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے