ممبئی 13 ستمبر 2026ء: الحکمہ اسلامک سینٹر پٹھان واڑی ملاڈ ایسٹ ممبئی کے زیرِ اہتمام مسجد علی راتھوڑی مالونی ملاڈ ویسٹ میں ایک دعوتی و اصلاحی پروگرام منعقد ہوا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا جس کے بعد حمد و نعت پیش کی گئی۔ نظامت کے فرائض فضیلة الشیخ سراج الدین سلفی حفظہ اللہ امام و خطیب مسجد علی راتھوڑی نے انجام دیے۔
پروگرام میں حافظ عبد الرحمٰن ریانی نوری حفظہ اللہ نے اللہ کا عذاب کیوں آتا ہے؟ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے قرآن و حدیث کی روشنی میں گناہوں ظلم نافرمانی اور معاشرے میں برائیوں کے عام ہونے کے خطرات بیان کیے اور توبہ و اصلاحِ نفس کی ترغیب دی۔
بعد ازاں فضیلة الشیخ ثاقب اقبال سلفی حفظہ اللہ امام و خطیب مسجد دار ارقم مالونی نے مہمان کے حقوق اور مہمان نوازی کے موضوع پر خطاب کیا اور قرآن و سنت کی روشنی میں مہمان کے اکرام سخاوت اور حسنِ اخلاق کی اہمیت واضح کی۔

اس موقع پر سفیر الدین ادریسی حفظہ اللہ نے حمد اور نظم بھی پیش کی پروگرام کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی، بعد ازاں نمازِ عشاء ادا کی گئی اور حاضرین کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا۔
پروگرام میں مسجد کے ذمہ داران، مقامی نمازیان اور قرب و جوار سے آنے والے احباب نے شرکت کی۔ حاضرین نے مقررین کے اصلاحی خطابات سے استفادہ کیا۔
