محبوب عالم سلفی

سدھارتھ نگر، 30 ستمبر: ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی سے ملحق ضلع کے تمام مکاتبِ اسلامیہ میں معیارِ تعلیم و تربیت کو مزید بہتر بنانے کے مقصد سے سابقہ روایات کے مطابق امسال بھی مکاتب کے طلبہ و طالبات کے درمیان سالانہ تعلیمی مظاہرے کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ مظاہرہ کل یکم اکتوبر 2026ء، بروز جمعرات ضلع کے درج ذیل سات مختلف مراکز پر منعقد ہوگا:

1. جامعہ اتحاد ملت، اٹوا بازار — حلقہ اٹوا

2. مدرسہ عربیہ سلفیہ، پپراپڑروپور — حلقہ بانسی

3. مدرسہ دارالسلام، پکڑہوا — حلقہ بڑھنی

4. کلیہ ام سلمہ للبنات، بیتنار — حلقہ بسکوہر

5. مدرسہ اسلامیہ انصار العلوم، گنگوار — حلقہ ڈومریا گنج

6. کلیۃ البنات المسلمات، انتری بازار — حلقہ شہرت گڑھ

7. کلیہ جویریہ گرلز ایجوکیشنل اکیڈمی، مہدیوا بازار — حلقہ نوگڑھ

ان مراکز پر ضلع کے مختلف مکاتب و مدارس سے وابستہ طلبہ و طالبات مقررہ نصاب کے مطابق اپنی علمی و تعلیمی استعداد کا مظاہرہ کریں گے۔ پروگرام کا مقصد طلبہ میں علمی ذوق، تعلیمی مسابقت، محنت و جستجو کے جذبے کو فروغ دینا اور سال بھر کی تعلیمی سرگرمیوں و کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔

مختلف تعلیمی مراحل کے طلبہ و طالبات کی علمی استعداد اور نصابی تیاری کا جائزہ لیا جائے گا۔ ضلعی جمعیت کے ناظمِ عمومی مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے تمام مکاتب کے ذمہ داران، صدرِ مدرسین اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تعلیمی سرگرمی کو محض ایک مسابقہ سمجھنے کے بجائے مکاتب کے تعلیمی معیار کو جانچنے اور مزید بہتر بنانے کا اہم ذریعہ سمجھیں۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کی بروقت حاضری، مکمل تیاری اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے ساتھ پروگرام کے تمام مراحل میں بھرپور تعاون کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی محنت، ذمہ داران کی نگرانی اور باہمی تعاون سے ہی اس تعلیمی مظاہرے کے مطلوبہ مقاصد کو بہتر طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے