عبدالمبین منصوری

(ہمدمؔ سیوانی)

سدھارتھ نگر یو پی

*** غزل ***

تمھارے نام کی مالا گلے میں ڈال رکھا ہے

تمہیں اپنا بنانے کا یہ ارماں پال رکھا ہے

ترے در سے نہیں جائےگا خالی ہاتھ دیوانہ

تری ہاں سننے تک میں نے یہ بھوک ہڑتال رکھا ہے

یہ کہتی بھی بھلا کیا ماں ان اپنے بھوکے بچوں سے

کھلانے کو جنہیں روٹی نہ گھر میں دال رکھا ہے

تمہارے کام نہ آئیں گے یہ سونے چاندی کے سکّے

تو پھر کس کے لئے تم نے جمع کر مال رکھا ہے

نہیں اب ہاتھ آ ئے گا کسی کے بھی مرے ہمدمؔ

پھسانے کو جسے تم نے بچھا کر جال رکھا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے