گورکھپور(اترپردیش): انجمن تعلیمات دین گورکھپور شاخ دینی تعلیمی کونسل عارف آشیانہ چوک لکھنؤ کی ہدایات پر شہر شہر قریہ قریہ تعلیمی بیداری کے کام کو بحسن وخوبی انجام دیے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر مکاتب اپنے تعلیمی نصاب میں دینی تعلیم کے ہمراہ عصری تعلیم کو مضبوطی سے شامل کئے ہوئے ہیں۔ بحمد اللہ مکاتب کے طلباء اگر قرآن اور دینیات میں ماہر ہیں تو ساینس ، جغرافیہ، حساب، سماجی علوم، انگریزی اور کمپیوٹر کی تعلیم سے مالا مال ہورہے ہیں جس کا اندازہ ذمہ داران انجمن تعلیمات دین گورکھپور اپنے ملحقہ مکاتب کے سروے اور نگرانی سے واقفیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مکاتب میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا بھی نرسری اسکولوں کے بالمقابل ہیں۔ انجمن تعلیمات دین گورکھپور مکاتب کے بہتر تعلیم کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔
انجمن تعلیمات دین کے جنرل سکریٹری قاضی کلیم الحق اور ناءب صدر محبوب سعید حارث نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ سال 2023/24 میں انجمن تعلیمات دین گورکھپور سے ملحقہ مکاتب میں کتنے بچے درجہ پنجم میں زیر تعلیم ہیں۔ اس لئے تنظیم کے خازن و آفس سکریٹری مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی نے ذمہ داران مکاتب سے اپیل کی ہے کہ اپنے اپنے ادارہ کے درجہ پنجم 2024 میں زیر تعلیم طلباء کی فہرست سے سابقہ ریکارڈ کے مطابق دفتر کو آگاہ فرما کر مشکور کریں تاکہ ان کے مستقبل کو مزید تابناک بنانے کی کوششیں کی جاسکے۔
