بیدر (محمدیوسف رحیم بیدری): سرکاری وسطانیہ اردو مدرسہ فیض پورہ بیدر کی کلسٹر سطح جانچ آج ہوئی. صدر معلم عبدالسلیم نے محمد احمد CRP کا گل پیش کرتے ہوئے استقبال کیا. محترمہ فہمیدہ یاسمین نے نورجہاں CRP کا اور رمیزہ معلمہ نے فرح فاطمہ CRP کا استقبال کیا اور گل پیش کئے. اردو بی آر پی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بیدر شہر کے تمام سرکاری مدارس میں فیض پورہ اسکول کی کارکردگی اور طلباء کی تعداد زیادہ ہے. یہ دراصل یہاں کے صدر مدرس اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے.
محترمہ نورجہاں اور فرح فاطمہ سی آر پی نے اپنے اپنے اظہار خیال میں طلبا کو نصیحتیں کیں اور مسرت کا اظہار کیا. اسمبلی ہال میں ٹھیک 9:30بجے دعا کے دوران تمام آفیسر، صدرمعلم، تمام اساتذہ اور تمام طلبہ کو حاضر دیکھ کر کہاکہ پہلی سیڑھی بہتر ہے. دعا کے ساتھ روزانہ کی طرح طلبہ کو دودھ پیش کیا گیا. 10/بجے سے کمرہ جماعت میں طلبہ کے تعلیمی معیارکو جانچتے ہوئے تمام اساتذہ کے 5E منصوبہ کی جانچ کی گئی. دفتری سطح کے تمام رجسٹروں کا ریکارڈ، سالانہ منصوبہ، دوپہر کے کھانے کا رجسٹر، اسکول کے بینک کھاتے وغیرہ کی جانچ کی گئی. اس غریب بستی پر کی گئی محنتوں پر صدرمعلم اور تمام اساتذہ کی محنتوں کو سراہا گیا. محمد احمد بی آر پی اردو، نورجہاں سی آر پی منیار تعلیم، اور فرح فاطمہ سی آر پی راؤ تعلیم کی نگرانی میں تمام بچوں کو دوپہر کا گرم گرم کھانا دسترخوان پر پیش کیا گیا. دعا پڑھائی گئی. دوپہر 2:30بجے سے روزانہ کی طرح جماعتوں کا دوبارہ آغاز ہوا. اس بات کی اطلاع ایک پریس ریلیز میں دی گئی ہے.
