لکھنؤ/الہ آباد 10 اکتوبر 2023(پریس ریلیز):

سابق ایم پی عتیق احمد کے دونوں نابالغ بیٹے اے پی سی آر کی کوششوں سے اور سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد جوینائل ہوم سے رہا ہوگئے۔

گزشتہ روز اے پی سی آر کی قانونی پیشرفت سے الہ آباد کے سابق ایم پی مرحوم عتیق احمد کے دونوں نابالغ بیٹوں احزام اور آبان کی سپردگی اُنکی سگی پھو پھی پروین احمد کو دیدی گئی –

ان کے اہل خانہ کے مطابق حکومت نے انہیں زبردستی جوینائل ہوم کی حراست میں رکھا تھا۔ امیش پال کے قتل کے بعد دونوں بیٹوں کو راجروپ پور چلڈرن ہوم بھیج دیا گیا تھا اور وہ آج دونوں آٹھ مہینوں بعد اپنے اہل خانہ سے مل سکے-

شروع میں سپردگی لینے گئی عتیق کی بہن شاہین احمد کو بچوں کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا گیا پھر شاہین احمد نے اے پی سی آر کی مدد سے کچھ مہینے پہلے سپریم کورٹ کو رجوع کیا۔

سپریم کورٹ کے مداخلت کے بعد دونوں بیٹوں کو ان کی پھو پھی پروین احمد کے حوالے کر دیا گیا۔

اس معاملے میں ایڈوکیٹ کپل سبل، ایڈوکیٹ احمد ابراہیم اور ان کی ٹیم کو سپریم کورٹ میں عتیق کی بہن کی طرف سے پروی کے لیے اے پی سی آر نے مقرر کیا تھا۔

الہ آباد ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ ایس ایم رحمان فیضی اور ایڈوکیٹ محمد خالد نے انکے اہل خانہ کو ضروری قانونی رہنمائی اور مدد فراہم کر اور ان کے بیٹوں کی سپردگی کو ممکن بنایا۔

اس معاملے میں دیکھا گیا ہے کہ یو پی میں وکلاء میں خوف کا ماحول اور سرکار کا دباؤ بہت زیادہ ہے۔ کوئی بھی وکیل عتیق احمد اور ان سے وابستہ افراد کا مقدمہ لڑنے کے لیےکتہی تیار نہیں تھا، ایسے میں اے پی سی آر سے جوڑے ایڈووکیٹ ایس ایم فیضی اور ایڈووکیٹ محمد خالد کا انصاف کو زندہ رکھنے کے لیے میدان میں آنا بڑی ہمت کی اور سرہنیے پھل ہے۔ ایسے وقت میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہو کر دونوں نے سپردگی کی تمام قانونی کارروائی کو آج مکمل کرایا۔

اے پی سی آر کا ماننا ہے کہ کسی ملزم یا مظلوم یا اُن سے جڑے ان کے خاندانوں اور دوست احباب کے حقوق کو پامال کرنے کا حق کسی سرکار کو نہیں اور ہمیں ایسے ہی ہر ضرورت مند فرد کے ساتھ اس کی انصاف کی لڑائی میں ساتھ کھڑا پائیں گے –

مذکورہ اطلاع ایکشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کے ذریعہ جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔ مزید تفصیلات کے درجہ ذیل آیت میل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ apcrindia@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے