بیدر۔12؍اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بھارتیہ جنتاپارٹی اور سیکولر جنتادل کااتحاد غیرآئینی ہے۔ جنتادل یوتھ ونگ اس اتحاد کیمذمت کرتی ہے۔جے ڈی ایس ریاستی یوواجنرل سکریڑی وشنووردھن والدوڈی نے آج یہ الزاملگایاہے۔ وہ آج شہر کے ’’پتریکا بھون‘‘ میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم اس ماہ کی 16 تاریخ کو بنگلورو میں حتمی فیصلہ لیں گے۔ ان کے حکم کے مطابق ہم پریس کانفرنس سے خطاب کر کے اس معاملے کو پہنچائیں گے۔ ماضی میں جب بی جے پی حکومت تھی تو ریاست میں دلتوں، پسماندہ طبقات اور خواتین کے خلاف بہت ظلم اور تشدد ہوا تھا ۔ سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے ایسی آئین مخالف پارٹی (بی جے پی )کے ساتھ کسی سے مشورہ کیے بغیر ذاتی فیصلہ لیاہے۔ جس سے پارٹی کو دھچکا پہنچاہے ۔
وشنو وردھن نے کہا کہ وہ مذمتی قرارداد لائیں گے اور پارٹی کو دھچکا پہنچانے والے سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کریں گے۔ پارٹی کے یوتھ ونگ کے قائدین سندیپ، ناسین، ونود کمار، وشال کرنجے، سنیل اور دیگر موجود تھے۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ جاری کرکے تمام صحافیوں کوپہنچائی گئی ہے۔
