منااکھیلی ۔ 13؍اکتوبر (عبدالقدیرلشکری): ہمناآباد مستقر کے نورخاں اکھاڑا میں واقع نورالعلوم مدرسہ میںکمپیوٹراور سلائی مشین سنٹر کاافتتاح قانون سازکونسل کے رکن ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل اورایم ایل سی بھیم راؤ پاٹل کے ہاتھوں مشترکہ طورپر آج 13؍اکٹوبر جمعہ کو عمل میں آیا۔ اس موقع پر نورالعلوم مدرسہ کے صدر افسرمیاں ، ایم ڈی رحیم خان، ایم ڈی مصطفی صاحب، اقبال احمد چراغ، ایم ڈی مبین، ایم ڈی منور خان، مولوی فیاض صاحب، ایم ڈی مکرم اور ایم ڈی شکیل لشکری کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔ اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔
