بیدر۔13؍اکٹوبر(محمدیوسف رحیم بیدری): گلبرگہ سے تعلق رکھنے والے کنڑی زبان کے سینئر صحافی من نور کابیماری کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔آنجہانی پی ایم من نور کوآج بیدر میں صحافیوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کے ضلع صدر ڈی کے گنپتی کی قیادت میں خراج عقیدت اجلاس بیدر کے’’پتریکابھون ‘‘میں منعقد ہوا۔اس موقع پر سینئر صحافی گندھروا سینا نے کہا کہ من نور ہی وہ تھے جنہوں نے کلیان کرناٹک کے صحافت کے میدان میں تبدیلی لانے کی سعی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جانے سے اس علاقے میں صحافت کو بڑا نقصان ہوا ہے۔سینئر صحافی شیوشرنپا والی نے کہا، من نور ہمارے ہم عصر ہیں۔ جو پریس کے میدان میں پلے بڑھے۔ وہ عمر میں مجھ سے چھوٹے تھے اور صحافت کے میدان میں کافی نام پیدا کر چکے تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ بھگوان ان کے اہل خانہ کو ان کے انتقال کا دکھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔صحافی ماڑپااڈسارے نے کہا کہ من نور نے ’’ستیہ کرانتی‘‘ اخبار کے ذریعہ نہ صرف سماج کو سچائی کا پیغام دیا بلکہ ان کی غیر جانبداری اور بے خوف خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔

خراج تحسین پیش کرنے والے اجلاس میں سینئر صحافی بابو والی، کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کے ضلع جنرل سکریٹری شیوکمار سوامی، سینئر صحافی اپاراؤسا ودی، ششی کانت شمبیلی، ششی کانت بمبلگی، نائب صدر سرینواس چودھری، ناگشٹی دھرم پورے، سکریٹری پرتھوی راج ایس، سنیل کمار کُلکرنی ،ضلع ایگزیکٹو ممبران سنتوش چٹے، شرد گھنٹے، شیوکمار ونگیری، پردیپ برادارا ور بہت سے دوسرے موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے