عبدالرحمٰن عمری کی رپورٹ
جدہ(سعودی عرب): سعودی عرب کی راجدھانی ریاض کے ایک ہوٹل میں یوم اقبال منایا گیا جس میں انڈین فورم فار ایجوکیشن ریاض (IFE) کے صدر ڈاکٹر دلشاد احمد نے اپنے خیالات کا اظهار کرتے ہوئے یہ عرض کیا کہ ۹ نومبر اقبال ڈے کے نام سے موسوم ہے- علامہ اقبال رحمہ اللہ کو شاعر مشرق ، ادیب اور مفکر کے طور پرپهچانا جاتا ہے- آپ حساس دل ودماغ کے مالک تهے- آپ کی شاعری پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اسی لیے کلام اقبال دنیا کے ہر حصے میں پڑها جاتا ہے-
اترپردیش اوورسیز ویلفیئر ایسوسی ایشن ریاض (UPOWA) کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمن عمری نے عرض کیا کہ نور محمد کا فرزند علامہ اقبال رحمہ اللہ افکار قرآن کا عکس، رموز خودی کا علم بردار اور دنیائے علم وادب کا امیر تها- محفل ميں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق صدر سید آفتاب علی نظامی اور انڈین کمیونٹی کی مشهور شخصيات شهزاد صمدانى، پیش کار احمد، فیروز خان، سعدالرحمن اور جاوید خان وغيرهم موجود تهيں جنهوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ علامہ کی شاعری سعی پیهم ، حركت وعمل اور مسلسل جدوجهد كا مطالبہ کرتی ہے-
