بیدر۔ 23؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسرز آفس کی جانب سے گرو نانک دیو ہائی اسکول اور پری گریجویٹ کالج میں فضائی آلودگی پر قابو پانے سے متعلق آگاہی مہینہ منایا گیا۔ اسکولی گاڑیوں کے ڈرائیوروں، منتظمین اور اسکول اور کالج کے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر مروگیندر شرولکر نے فضائی آلودگی سے ہونے والے نقصانات اور اس کی روک تھام کے بارے میں بتایا۔ گرو نانک اسکول کے پرنسپل این راجو، ریجنل ٹرانسپورٹ انسپکٹر این پربھاکر، نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن پی ایس آئی محترمہ تسلیم اور عبدالصمدا سٹیج پرموجود تھے۔اس موقع پر فضائی آلودگی کے مضر اثرات کے حوالے سے مقابلے کا انعقاد کیا گیا اور جیتنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ GND اسکول کی پرنسپل عارفہ میڈم، ا سکول کے بچے اورا سکول و کالج کی گاڑیوں کے ڈرائیورز اور منیجرز موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
