مہراج گنج(اترپردیش): مفتی شیر محمد خاں قادری پرنسپل دارالعلوم أہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی مہراجگنج  کی والدہ محترمہ آج رات اس دار فانی سے لمبی علالت کے بعد کوچ کرگئیں،پورے کنبے اور متعلقین کو افسردہ چھوڑ کر راہئ سوۓجناں ہوئیں  والدہ محترمہ کے  انتقال سےان کےفرزند  کو  سخت غم کا لاحق ہونا فطری امر ہےکہ والدہ کا وجود سایئہ شجر جیسا ہے جو اولاد کے لۓ باعث سکون وقرار ہے ،آج اس نعمت عظمٰی سے محرومی حضرت موصوف کو بشدت محسوس ہوگی مگر قضاۓ الہی کے سامنے صبر و شکر ہی پر وعدۂ اجرو ثواب ہے اور اس کی امید بندگان خدا کو زیبا ہے اللہ سے دعا ہے کہ مرحومہ کو  لذت بہار جنت سے شاد کام کرے اور بشمول مفتئ موصوف تمام متعلقین کو صبر واجر مرحمت فرماۓ،مذکورہ خیالات کا اظہار مفتی قاضی فضل رسول مصباحی استاذ دارالعلوم أہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی نے ایک پریس ریلیز میں کیا،آپ نے یہ بھی کہا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ ١٥/ جنوری سوموار کو ساڑھے دس بجےدن آبائی قبرستان پکڑی دکچھت میں اداکی جاۓگی درجنوں علماء ودانشوران نے بھی حضرت کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے ان کے اسماء یہ ہیں:
بقیۃ السلف ،تلمیذ ملک العلما مفتی قاضی نور پرویز رشید ی شہجنہ، مفتی قاضی فضل احمد مصباحی قاضئ شرع ضلع کٹیہار ،مفتی قاضی شہید عالم رضوی جامعہ نوریہ بریلی شریف،مولانا کاتب ذوالقرنین خان ،قاری نورالہدی مصباحی استاذ سعیدالعلوم  یکما ڈپو،مولانا قاضی خطیب عالم رضوی دارالعلوم وارثیہ لکھنؤ،مفتی شمیم احمد نوری استاذ دارالعلوم انوار مصطفی سہلاؤ شریف راجستھان ،مولانا مطلوب احمد خاں قادری پرنسپل دارالعلوم اشاعت الاسلام پرتاول ، مولانا حافظ قاری عبدالمصطفی مصباحی ،پرنسپل مفتاح القرآن بیجولی، مولانا فیاض عالم مصباحی استاذ دارالعلوم محبوب یزدانی بسکھاری کچھوچھہ شریف، مولانا توحید احمد مصباحی، قاری توصیف رضا صفوی ، مولانا قاضی فضیل احمد سراجی، مولانا محبوب البر کاتی ،مولانا محمد فضیل اعلی پوکھر،مولانا ابرار عالم مصباحی نائب صدر مرکزی اصلاحی رویت ہلال کمیٹی دفتر سالماری کٹیہار ،حاجی سیف الدجی خاں، مولانا رضوان اللہ خاں ،مولانا رضوان علیمی شتلاپورمفتی رضا ء المصطفی مصباحی،مولانا معراج عالم رضوی خازن اصلاحی رویت ہلال کمیٹی دفتر سالماری،کٹیہار  ،ماسٹر شاکر عالم اعظم نگر ،ماسٹر غفران ، وغیرہ درجنوں علما ودانشوروں نے مرحوم کے جنت مکیں ہونے،اور پس ماندگان کے لۓ صبر واجر کی دعائیں کی ہیں-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے