مکتب قریشی محلہ مسجد کا انعامی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر
پرولیا (پریس ریلیز): جمیعۃ القریش قریشی محلہ کے کمیونیٹی ہال میں مکتب قریشی محلہ مسجد کی جانب سے مکتب میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کا سالانہ انعامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کے مختلف مساجد کے ائمہ کرام کے علاوہ طلبہ وطالبات کے گارجین اور عوام الناس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا.
اس موقع پر مکتب کے طلبہ وطالبات نے تعلیمی مظاہرہ بھی پیش کیا ۔پروگرام میں دارالقضاء امارت شرعیہ پرولیا کے قاضی شریعت مفتی محمد فخرالدین صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں طلباء طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اور مکاتب کی تعلیم کی اہمیت و افادیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا مکاتب کا قیام تحفظِ ایمان اور تہذیب اسلامی کی بقاء کا اہم ذریعہ ہے۔
مولانا محمد شمیم صاحب قاسمی امام وخطیب مسجد گل عزیز نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم ایک روشنی ہے اور مکتب کی شکل میں یہ روشنی بڑی آسانی سے بہت دور تک پھیل رہی ہے، مولانا احتشام الحق مظاہری امام ڈاکٹر ڈانگہ مسجد پرولیا نے گارجین حضرات کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا۔ قریشی محلہ مسجد کے امام وخطیب مولانا عتیق الرحمن صاحب قاسمی نے اپنے مختصر صدارتی خطاب میں مکاتب کے نظام کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی طرف توجہ دلائی۔ اس موقع پر مکتب قریشی محلہ مسجد کے ذمے دار جناب الحاج اصغر کچھی، جناب الطاف قریشی، جناب نفیس قریشی جناب ماسٹر محمد شکیل قریشی، جناب ماسٹر محمد نصیر الدین قریشی، جناب محمد شاہنواز قریشی جناب شمشاد عالم، جناب ماسٹر محسن صاحب کے علاوہ جناب مولانا اعجاز احمد قاسمی صاحب صدر مدرس مدرسہ امینیہ ،حافظ محمد اسیرالدین صاحب جناب الحاج شیخ موفی صاحب، جناب الحاج یسین قریشی صاحب، جناب اکرام قریشی صاحب جناب عمران قریشی صاحب جناب الحاج شمشاد عالم صاحب نے مکتب کے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی، جمیعۃ القریش کے ذمہ داران جناب افسر قریشی و جناب مستفیض قریشی جناب التمش قریشی و قریشی محلہ کے تمام احباب نے تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔مکتب کے اساتذہ جناب مولانا عتیق الرحمن صاحب قاسمی ،قاری شاداب صاحب ،حافظ اعجاز صاحب اور حافظ حفظ الرحمن صاحب کے علاوہ مہمانان کرام کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔
اس پروگرام میں قریشی محلہ کے علاوہ شہر کے دوسرے محلوں سے بھی بڑی تعداد میں مردو خواتین نے شرکت کی، پروگرام کی نظامت کے فرائض ماسٹر محمد شکیل قریشی صاحب نے بحسن وخوبی انجام دیا، اخیر میں صدر اجلاس کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
