کولاچھاپر: ایک زندہ بیوہ کو سیکریٹری نے بغیر کسی تفتیش کے مردہ قرار دے دیا، جس کی وجہ سے ان کی پنشن منظور نہیں ہو سکی۔ خاتون نے چیف منسٹر پورٹل پر شکایت درج کرا کے اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ خاتون نے وزیر اعلیٰ سے سیکریٹری کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ پنشن شروع کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

دیسہی دیوریا بلاک کے کولا چھاپرگاؤں سے ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ گاؤں کی رہنے والی 74 سالہ زیتون نشاء زندہ ہے۔ سال 2021 میں اس وقت کے سکریٹری نے بغیر کسی تفتیش کے بیوہ خاتون زیتون نشاء کو مردہ قرار دے دیا۔ وہ پنشن کے لیے بلاک ہیڈ کوارٹر سے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر تک کا چکر لگاتی رہی ہے۔

ایک ہفتہ قبل انہیں سیکریٹری کی رپورٹ ملی جس میں انہیں مردہ قرار دیا گیا تھا۔ سوموار کو زیتون نشاء نے چیف منسٹر پورٹل پر شکایت درج کرائی۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس وقت کے سیکریٹری نے اس سے پیسے مانگے تھے۔ جب اس نے پیسے دینے سے عاجزی کا اظہار کیا تو سیکریٹری نے جھوٹا اسے مردہ قرار دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے