فوٹو: اردو تدریس کی ٹریننگ حاصل کرتے اساتذہ کرام
سنت کبیرنگر: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سنت کبیر نگر میں پانچ روزہ اردو زبان کی تدریسی ٹریننگ اختتام پذیر ہوئی۔ اس ٹریننگ میں دو بیچ بنائے گئے تھے، اور کل 83 اساتذہ کو اردو زبان کی تدریس پر مبنی ٹریننگ دی گئی تاکہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں اور بچیوں کو سرکاری اسکولوں میں اردو زبان آسانی سے سیکھائی جا سکے ۔ ڈی آئی ای ٹی کے پرنسپل دھیریندر ترپاٹھی نے ٹریننگ لینے والے تمام اساتذہ سے کہا کہ وہ اس ٹریننگ میں سیکھی گئی تدریسی صلاحیتیں اسکول کے بچوں کو فراہم کریں۔ ڈی آئی ای ٹی کے ترجمان اردو محمد ارمان نے کہا کہ وہ ایک تدریسی منصوبہ بنا کر اردو پڑھائیں۔ انہوں نے اساتذہ کو اردو گرامر پڑھانے کے طریقے بتائے۔ اس ٹریننگ میں DIET کے دیگر ترجمان اکھنڈ پرتاپ سنگھ، منیش سریواستو، جتیندر گپتا، سچیدا نند ترپاٹھی، اوپیندر یادو، سنتوش کمار، محترمہ ترپتی سریواستو، ماسٹر ٹرینر اختر عالم موجود تھے۔
ماسٹر ٹرینر اختر عالم نے بچوں کو اشعار پڑھانے کا طریقہ نہایت دلچسپ انداز میں بتایا۔ دوسرے ٹرینر نثار احمد نے بچوں کو نثر پڑھنے کا طریقہ بتایا۔ اس موقع پر ضلع کے تمام بلاکوں سے منتخب اساتذہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان اساتذہ میں سیدہ خاتون، مہ جبیں بانو، نور افشاں، ترنم افشاں، راجکماری، ماجدہ خاتون، نصرت پروین، اشٹ بھجا پرساد، رام سریش، پھول چند، اشوک کمار، غفار، جلال الدین، ریاض الدین، عبدالستار انصاری، جمال احمد، محفوظ الحسن صدیقی، ولی الرحمن، افتخار احمد~، نور الدین اور محمد یوسف وغیرہ موجود تھے۔
