ڈومریاگنج: فنون لطیفہ میں ایک اہم فن پینٹنگ کا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی نے اگر چہ اس فن کو متاثر کیا ہے تاہم اس کی اہمیت آج بھی مسلم ہے اور خواتین کے ذوق و ضرورت دونوں کی تلافی اس فن سے ہوتی ہے اس کے علاوہ موبائل کے مضر استعمال سے بچنے کا ایک مناسب طریقہ بھی ہے۔ ان ہی اسباب کی وجہ سے جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں میں شعبہ نسواں میں اس کا مقابلہ کرایا جاتا ہے۔

اس بار چادر و تکیہ غلاف کا مقابلہ کرایا گیا۔ گروپ اول سے زینت عزیز ، وعدہ، البینہ، رمشہ، قریبی، نصرت جہاں، عمرانی، شاہین اور نازیہ، نے حصہ لیا، اور گروپ دوم سے من تشاء، طلعت، عزیز، کہکشاں، سمیہ، مبشرہ، شمائلہ، آمنہ، ثانیہ انجم، ثانیہ ارم، کلثوم ثریا، نسرین، عمرانی میمونہ صبا، نے ہیڈ معلمہ صابرین فارحہ فلاحی، عالمہ زینب، عالمہ صبا وغیرہ کی نگرانی میں چادر و تکیہ کے غلاف پر خوبصورت دلکش و دیدہ زیب نقش و نگار اور بیل بوٹہ بنَا کر حسن تخلیق کا مظاہرہ کیا۔

پینٹنگ کے مقابلے میں حصہ لینے والی طالبات کو انعامات سے نوزا گیا۔ ناظم جامعہ ہاتف کلیم چودھری و محمد شریف فلاحی نے دعائیں دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے