بڑے رنج و غم کے ساتھ احبابِ جماعت، علماء کرام اور گروپ کے معزز ممبران ذی وقار کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ آج بعد نماز مغرب عزیز مکرم مولانا ضیاء الرحمن سراجی کی والدہ محترمہ اور میری چچی بقضائے الہی اس دارفانی سے رحلت فرما گئیں ہیں۔ انا لله وانا اليه راجعون
تغمدها الله بواسع رحمته ورضوانه۔
موصوفہ صوم و صلاة کی پابند اور خلیق و ملنسار تھیں۔موصوفہ کی نماز جنازہ اور تدفین آج مورخہ:7/2/24 بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر بہ وقت 1:30 ان کے آبائی گاؤں ندولیا کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ ان شاء الله۔
آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ بشرط سہولت و فرصت زیادہ تعداد میں شریک ہوکر ثواب حاصل کریں۔
اللہ تعالی موصوفہ کی نیکیوں اور طاعات وعبادات کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اور بشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کا مکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے، آمين۔
قارئین کرام سے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست ہے-
إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ، وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلٌّ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى، فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ ".
اللهم اغفر لها وارحمها واسكنها فسيح جناته والهم أهلها وذويها الصبر والسلوان۔
طالب دعا اور شریکِ غم
وصی اللہ عبدالحکیم مدنی
ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی
