الحمدللہ علی نعمائہ والشکر علی امتنانہ ۔
بحسن وخوبی رب کریم کے خاص فضل واحسان کے طفیل دارالعلوم للبنین ،ودارزید بن ثابت لتحفیظ القرآن ،وکلیہ ام سلمہ الطیبہ للبنات عبیدہ آباد شنکر پور سپول، بہار میں تعلیمی سال اختتام پذیر ہوا اور گذشتہ کل تعطیل رمضان کا اعلان کردیا گیا ۔ ہر سال تعلیم وتربیت میں بہتری لائی جارہی ہے، مخلص ،محنک و باصلاحیت اساتذہ کی تقرری کی جارہی ہے ۔ تعلیمی سسٹم میں جدت وندرت ، تربیت و تزکیہ میں حسن وجمال ، نقص وخلل کا تدارک ، اعلی معیار، آفاقی فکر ، قرآن وسنت کی ٹھوس تعلیم منہج سلف اور سلفیت کے تئیں سنجیدگی ،ایمان وعقیدہ پر ترکیز کی گئی۔ دارالعلوم و کلیہ کے ذمہ داران العلماء ورثۃ الانبیاء کے تحت اسلام کا صحیح تصور، پیام دین حق اسلاف کے منہج، صحابہ کرام کے پیغام کو پوری امانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ نشر واشاعت کیلئے کوشاں ہیں اور رات دن خون پسینہ بہا کر بس اس دین کی سربلندی چاہتے ہیں ۔ "لتکون کلمۃ اللہ ھی العلیاء” ہی ایک مقصد ہے ۔۔ محنت ولگن ، خلوص و جفاکشی کے ساتھ سوء منزل رواں دواں ہے ، بقول شاعر:
اس سے کیا غرض صبح ہے یا شام ہے
خدمت اہل چمن ہر وقت میرا کام ہے ،
دارالعلوم کے مؤسس و مسئول مولانا سیف الدین الندوی۔ حفظہ اللہ و حیاہ ویباہ نے روز اول سے ہی کمیت سے زیادہ کیفیت پر زور دیا ہے ۔ بھیڑ نہیں چاہتے ہیں ۔ اعلیٰ ٹھوس و مضبوط تعلیم طلباء وطالبات کے رگوں و سانسوں میں خون بنا کر ملا دینا چاہتے ہیں دینی پڑۓ ۔ تعلیم کے ساتھ تربیت پر کافی زور دیا جاتا ہے ۔ اس وقت دارالعلوم وکلیہ کا تعلیمی سسٹم اتنا مستحکم ہے کہ اگر اللہ نے چاہا تو مستقبل قریب میں دارالعلوم وکلیہ ترقی کرکے فضیلت تک کا انتظام کرلیں گے ۔ من باب تذکیر النعم بتاؤں کہ بعد رمضان المبارک ان شاءاللہ کلیہ ام سلمہ الطیبہ للبنات میں عالمیت تک تعلیم ہوگی ۔ ساری تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ یہ چمں علم وفن اب دختران ملت کو عالمہ فاضلہ داعیہ مسلمہ قانتہ بنانے کے لئے اپنے در وبام کو مزید وسیع کردیا ہے ۔ اب یہ درب علم وفن سبھی بنات قوم وملت کے لئے مفتوح ومتاح ہیں ۔7 شوال سے کلیہ ودارالعلوم آپ کو اھلا وسھلا ومرحبا ۔ کہہ رہے ہوں گے ۔ آئیں کلیہ ام سلمہ الطییہ للبنات ،جسے میں "مؤسسة تعليمية نسائية مرموقة” کہتا ہوں ۔میں دارالعلوم للبنین ودارزید بن ثابت لتحفیظ القرآن یعنی تینوں شعبوں میں حسب گنجائش داخلہ لیا جاۓ گا ۔ لہذا السابقون السابقون ،جلدی آئیں اور پہلے پائیں۔
اللہ تعالیٰ اس چمن علم وفن کو سرسبز وشاداب رکھے ۔ ہماری درخواست ہے کہ دارالعلوم وکلیہ کا ساتھ دیں ۔ ہر ممکنہ تعاون فرمائیں تاکہ علم و دعوت کا یہ چراغ آج کےاس گھٹا ٹوپ اندھیروں میں اپنی روشنیاں مزید مستحکم انداز میں بکھیرتے رہے اور یہ کارواں جانب منزل بڑھتا رہے ۔ یہی وہ قدم ہے جو اٹھایا گیا ہے ۔
کتبہ: محمد محب اللہ بن محمد سیف الدین المحمدی
