بیدر۔ 7؍مارچ (پریس نوٹ): الامین اردو ہائیرپرائمری اسکول ، سردارپورہ بیدرکے طلبہ وطالبات نے آج جمعرات کواسلامک بک سنٹر چیتہ خانہ ، مین روڈ بیدر پر اپنے استاد جناب ریحان پاشاہ کی رہنمائی میں حاضری دی ۔ 5طالبات اور 4طلبہ اس طرح جملہ 9طلبہ وطالبات کے ایک وفد نے اسلامک بک سنٹر پہنچ کر الامین اسکول سردارپورہ بیدر کی لائبریری کے لئے اپنی پسند کی کتابیں خریدیں ۔
جو کتابیں طلبہ نے خریدیں ، ان میں دینیات ابتدائی،رمضان کیسے گزاریں ،امردودبادشاہ ، اخلاقی کہانیاں اول ، دوم ، سوم سیرت کوئز دوم ، موتیوں کاہار سوم، مکمل نماز ، زندگی بعد موت ، تعلیم الاسلام ، رسالہ دینیات اول اور سوم اور اسلام آپ سے کیاچاہتاہے ، شامل ہیں۔ اسلامک بک سنٹر کے ناظم جناب مبشرسندھے انجینئر نے اردو ؍انگریزی؍اورکنڑی کتابوں کے خواہشمند وں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان سے متعلق کتابوں کے علاوہ طلبہ وطالبات کے مزاج سے مناسبت رکھنے والی اخلاقی اور دینی کتابیں خرید کرطلبہ میںاردو، انگریزی ، کنڑی اور ہندی زبان کی کتابوں کے ذریعہ اسلامی اور اخلاقی صفات پروان چڑھاتے ہوئے ان کی تربیت کااہتمام کریں۔ کتابوں سے متعلق تفصیلات کے لئے 9739188270 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے