گلبرگہ۔ 14؍مارچ (پریس نوٹ): کرناٹکا اردو اکاڈمی کے نومنتخب چیرمین جناب محمد علی قاضی نے ہاویری ضلع میں کرناٹک راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے تہنیت قبول فرماتے ہوئے کہا کہ اردو مدارس میں ادبی پروگرام کے لئے زیادہ گرانٹ دینے پر غورکیا جائیگا ۔اردو کی ابتداء اردو مدارس ہی ہیں۔ ان کے درپیش مسائل پر بھی خاص توجہ دینا ہوگا۔ تنظیم کی جانب سے اردو مدارس کے لئے علیحدہ اردو ادبی و ثقافتی پروگرام، اصلاحی تدریس انعقاد کے لئے اور اردو اسکولوں میں اردو مضمون جاننے والے پی ایس ٹی اور جی پی ٹی اساتذہ کا تقرر کرنے پر میمورنڈم دیا گیا۔ موصوف نے ان نکات پر غور و خوض کرکے گفتگوکرنے وزیر اعلٰی سدرامیا، نائب وزیر اعلٰی ڈی کے شیوکمار، وزیر تعلیم مدھو بنگارپا، وزیر اقلیتی و بہبودی بی زیڈ ضمیر احمد خان کے سامنے لا کر حل کرنے کی تیقن دیا۔
اس موقع پر ضلع کراٹا کے صدر ریاض احمد کند گول، ریاستی رکن محمد فاروق اکی، اردو ای سی او سکندر ملا، سی آر پی اسماعیل تڑکنہلی، مدرسہ ہٰذا کے میر معلم شفیع اللہ ہونلی، ضلع وقف بورڈ چیرمین ناصر خان پٹھان، انجمن اسلام کمیٹی کے رکن دھارواڑ KSG-MEWA کے ضلع صدر جعفر شریف یلودہلی، سکریٹری خواجہ معین الدین، ہاویری تعلقہ کے کراٹا صدر جہانگیر شکاری پور،تعلقہ کراٹا کے عہدیداران ہدایت اللہ ملا، محمد اسلم گدگ، اسماعیل کڈور، سلیم ملا، وغیرہ حاضر تھے۔ اس بات کی اطلاع خواجہ فریدالدین انعامدار نے دی ہے۔
