27مارچ پٹنہ ( پریس ریلیز): قاری شعیب صاحب کے انتقال سے ملت ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیی مولانا کا وصال ایک علمی خسارہ ہے ۔نوادہ ضلع ایک خدمت گذار شخصیت سے محروم ہوگیا ۔انہوں نے اچھی زندگی گذاری اور اچھی موت پاءی۔ان خیالات کااظہار اپنے تعزیتی پیغام میں معروف عالم دین نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی صاحب نے کیا ۔انہوں نے فرمایا کہ اپنے وطن دربھنگہ سے دور بزرگوں کے مشورہ سے خدمت قرآن کریم کو بنیاد بناکر ضلع نوادہ کو قاری صاحب نےاپنی خدمات کا مرکز بنادیا ۔انہوں نے اصلاح معاشرہ ،حجاج کرام کی خدمات کے حوالے سے بھی بڑا وقیع کام کیاپانچ دہائی تک وہ بھداسی اور نوادہ کےعلاقہ میں خدمت قرآن کے ساتھ ملی سماجی اور اصلاحی خدمت میں اپنی توانائی کا بھرپور استعمال کیا۔وہ تین نسلوں کے استاد تھے۔
اللہ تعالیٰ حضرت مولانا قاری شعیب صاحب کی مغفرت فرمائے رمضان المبارک میں ایسی موت کہ ایک وقت کی نماز قضا نہیں ہوءی۔روزہ تراویح نہیں چھوٹا اس سے اچھی موت اور کیا ہو سکتی ہے۔مفتی صاحب نے امارت شرعیہ کے ایک مءوقر وفد جس کی قیادت قاءم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی کر رہے تھے کےساتھ جنازہ میں شرکت کی اور تعزیتی بیان میں حصہ لیاجنازہ کی نماز مولانا شبلی قاسمی نے پڑھاءی۔اس موقع سے امارت اسکول کے ذمہ دار مولانا اعجاز بھی موجود تھے۔
