چٹگوپہ (عبدالقدیر لشکری): تعلقہ چٹگوپہ اور ضلع بیدر کے نرنہ میں واقع گورنمنٹ پی یوکالج کے نتائج آچکے ہیں۔ انتہائی شاندار نتائج طلبہ نے دئے ہیں۔ 95.55%جملہ نتائج آئے ہیں۔ 45طلبہ نے امتحان دیا جس میں سے 7ڈسٹنگشن ، 29اول ، 5دوم اور دو کامیاب ہوئے ہیں جبکہ دوطلبہ ناکام رہے ہیں۔ سیف النساء بنت محمد سلیم شیخ نے 600میں سے 584نشانات لے کر کالج میں ٹاپ کیاہے ۔ رانی بنت وٹھل ریڈی نے 577نشانات لے کر کالج میں دوسرامقام حاصل کیاہے۔ کالج کے پرنسپل شیوراج برادار نے طلبہ کے اس شاندار مظاہرے پرمبارک باد پیش کی ہے۔ اور بتایاہے کہ گاؤں کے طلبہ کاپی یوسی دوم میں حیران کن مظاہر ہ ہے۔نرنہ اور اطراف واکناف کے قریہ جات کے بزرگ افراد نے بھی طلبہ کے اس شاندار مظاہرے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیاہے۔اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔
