بیدر۔ 13؍ اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 16-03-2024 کی پریس ریلیز کے ذریعے لوک سبھا عام انتخابات-2024 کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس کے مطابق بیدر ضلع کے تمام پولنگ مراکز میں 07-05-2024 کو ووٹنگ ہوگی۔اس سلسلے میں اگر عام لوگوں کی طرف سے کوئی شکایات ہیں تو الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایس۔ ایشور کو نگران مقرر کیا ہے اور ان کا موبائل نمبر 8310220335 ہے۔

بیدر لوک سبھا حلقہ کے اعلان میں بتایا گیاہے کہ انتخاب سے متعلق شکایات شام 5 بجے سے شام 6 بجے تک حبشی کوٹ گیسٹ ہاؤس بیدر کے کمرہ نمبر 2 میں انتخابی اخراجات کے نگران کو جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے