بیدر۔ 18؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): بی جے پی کے رکن پارلیمان مرکزی وزیرجناب بھگونت کھوبا نے آج 18؍اپریل جمعرات کو بیدر کے ریٹرننگ آفس پہنچ کر ریٹرننگ آفیسر گوونڈ ریڈی کے ہاتھوں اپناپرچۂ نامزدگی پارلیمانی انتخابات 2024 کے مقابلے کے لئے داخل کیا۔ بی جے پی ذرائع کے بموجب بھگونت کھوبا نے جملہ تین عددپرچۂ نامزدگیاں داخل کیں۔ رکن اسمبلی بسواکلیان شرنو سلگر، رکن اسمبلی بیدرجنوب ڈاکٹر شیلندربیلداڑے اور رکن اسمبلی ہمناآباد سدوپاٹل ، اوردیگر کے ریٹرننگ آفس میں موجود ہونے کی اطلاع ہے۔ اسی طرح ایک اور پرچہ نامزدگی انھوں نے بیدر جنوب کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے ، محترمہ لبنی راٹھور ضلع صدر بیدرمہیلا مورچہ بی جے پی، جناب رؤف الدین کچہرے والے ریاستی جنرل سکریڑی بی جے پی مینارٹی مورچہ ، سابق چیرمین کرناٹکا حج کمیٹی، اوربی جے پی قائد جگناتھ جمعدار کے ساتھ داخل کیا جس کی تصویر منسلک ہے۔ سرکاری ذرائع کے بموجب ایک پرچہ نامزدگی بنڈپاقاسم پو رنے بھی بی جے پی کی جانب سے داخل کیاہے۔
اب سیاسی ماہرین سوچ رہے ہیں کہ بنڈپاقاسم پور کس طرح پرچۂ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔ کسی بھی پارٹی کو تین پرچۂ نامزدگیاں داخل کرنے کی اجازت ہے ۔ دودن قبل بھگونت کھوبا نے ایک پرچہ داخل کیاتھا۔ آج دوپرچہ داخل کئے پھر بنڈپاقاسم پورنے بھی بی جے پی کی جانب سے پرچہ داخل کیا، تو ان کے ساتھ سابق رکن اسمبلی پرکاش کھنڈرے، رمیش پاٹل سولپور(جنتادل ایس)، ایشورسنگھ ٹھاکراورایک قائد موجود تھے۔ یہ سب آخرقصہ کیاہے؟ اس پر سیاسی ماہرین سوچ وچار میں لگے ہوئے ہیں۔ کہا یہ بھی جارہاہے کہ خود ریٹرننگ آفس میں بھی اس بات کو لے کر اطمینان نہیں ہے۔ اسی لئے پہلے ایک خبرجاری کی گئی اس کے بعد دوبارہ تصحیح شدہ خبر اشاعت کے لئے جاری کی گئی۔
اب دیکھنایہ ہے کہ مسئلہ کیاہے؟ ویسے قانونی حلقوں سے بھی رائے طلب کرنے پر ایک ماہرقانون نے بتایاکہ ایک امیدوار جتنے چاہے پرچہ ء نامزدگی داخل کرسکتاہے۔ پاور آف اٹارنی لے کر بنڈپاقاسم پور نے اپنی جانب سے بھگونت کھوباکے لئے پرچہ ء نامزدگی داخل کیاہوگا ۔ اور ایسا بھی کیاجاسکتاہے۔
