بیدر۔ 20؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): مراٹھاسماج کی جانب سے ڈاکٹر دنکر مورے نے اپناپرچہ ء نامزدگی بیدرپارلیمانی حلقہ سے داخل کیااوانھوں نے کل صحافیوں کو بتایاکہ میں مراٹھا سماج کے حق کے لئے بھگونت کھوبا کے خلاف انتخابات میں کھڑا ہوں۔ آج بھگونت کھوبااور بی جے پی مجھے رجحانے اور سمجھانے کی بات کررہی ہے۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس کہنے والی پارٹی کل تک کہاں تھی ؟ہزاروں سال سے آنکھوں پر پٹی باندھ کر مراٹھا سماج بی جے پی کو ووٹ دیتاآیاہے۔

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ مراٹھا لیڈر اور سابق ایم ایل اے ماروتی راؤ موڑے سے تین دفعہ بی جے پی نے ناانصافی کی ہے۔ 2009میں انھیں ایم ایل سی بنایاجانے والاتھا،نہیں بنایا۔ 2018میں انہیں ٹکٹ دینے کے بجائے ملیکارجن کھوبا کو بی جے پی نے ٹکٹ دیا۔ تیسری بار ساتھ لے کر آئے لیکن مرے ہوئے بورڈ کا ماروتی موڑے کو چیرمین بنادیاگیاہے۔ان کے ساتھ سخت ناانصافی ہوئی ہے۔ ایم ایل اے انتخاب میں کسی مراٹھا کو ٹکٹ نہیں دیاگیا۔آج جب انتخابات میں کھڑاہوں تو انہیں تکلیف ہورہی ہے۔ مراٹھا سماج کی سابقہ تکلیف یاد نہیں رہی؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے