ذاکر حسین کے ذریعہ قیام میں آیا بلڈ ڈونیٹ گروپ مریضوں کیلئے بڑا سہارا

اعظم گڑھ، 23 اپریل (نامہ نگار): 690 سے زائد مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے رکن اسمعیل شیخ، یاسر پٹھان، آفتاب احمد اور الفلاح فاؤنڈیشن کیلئے ڈیزائنر کی خدمات انجام دینے والے محمد ابوذر اور محمد ارمان و دیگر مریضوں کیلئے سہارا بن کر سامنے آ رہے ہیں۔ الفلاح فاؤنڈیشن بانی اور خون عطیہ تحریک کے روح رواں ذاکر حسین نے آج میڈیا کیلئے جاری اپنے بیان میں کہا کہ مذکورہ شخصیات الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ ) کے اہم ستون ہیں۔ آپ سب نے مل کر بلا مفاد مریضوں کو بالکل مفت خون مہیا کرانے کی عظیم خدمت انجام دی ہے۔ اس کے علاوہ تنظیم سے وابستہ عادل شیخ، ضیاء خالد، اکھیلیش موریا، یاسر نواز، ندیم ارشد، محفوظ آعظمی، ابو شحمہ ماہلی، خلیق شیرازی،محمد فصیح، حاجی مہتاب، ساجد شیخ، سجیت شان کمینٹیٹر، مرزا حذیفہ، ساجد شیخ، افغن سنجری، اول چتارا، ثاقب نعمانی، ابو سعد کمینٹیٹر، شیر افغن، محمد شاہد، قمر آصف قصبہ ماہل، آفتاب ماہل اعظم گڑھ لائیو، بی ڈی پی لائیو محمد حسیب، سلمان خان مسٹر ایشیا، فلم ایکٹر سجیت استھانا، فیصل خان بلریا گنج، دل شیر قریشی، زید ماہلی، صابر ماہلی، کلیم خان ماہلی، شارق انعامی، حافظ عبد اللہ، عرفان چاند جہانا گنجی شاعر، نوشاد جہانا گنجی، معاذ سنجری، نعمان سنجری، عبدالقادر کوٹلہ، مرزا تابش، حافظ فرحان کوٹلہ، زید شیخ کوٹلہ،مرزا نواز، محمد سیف قصبہ مبارک پور،سرفراز الدین، فہیم خان شیرازی، حافظ وامق شیرازی،اسجد خان منیچھا، صحافی عبدالرحیم سمیت دیگر کارکنان الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کیلئے اور سماج کیلئے قیمتی سرمایا ہیں، جو لگاتار مریضوں کو مفت خون مہیا کرا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ صحافی اور سماجی کارکن ذاکر حسین کے ذریعہ 28 ستمبر 2019/ کو الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کا قیام عمل میں آیا تھا، اس کے بعد سے تنظیم کی جانب سے 690 مریضوں کو ہزاروں یونٹس خون مفت مہیا کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے