جماعت اسلامی ہند کے عید ملن پروگرام میں جنرل سیکرٹری کا خطاب

ڈومریاگنج (سدھارتھ نگر): اس وقت ذات پات، مسلک، مذہب، تجارت اور تعلیم کے حوالے سے شر پسندوں کے ذریعے جس طرح فضا مسموم کی جا رہی ہے اور لوگوں کے درمیان نفرت کا بیج بویا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملک اور سماج کی تعمیر و ترقی بالکل رک سی گئی ہے ایسے ماحول میں صحت مند سوچ رکھنے والے سماج اور معاشرے کو صحیح رخ دینے والے لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ نفرت کے اس ماحول میں وہ مختلف جہات سے محبت کی تخم ریزی کریں تاکہ نہ صرف فرد کی ترقی ہو بلکہ ہمارا ملک ترقی کرے اور معاشرے میں اخوت و بھائی چارگی ، پیارو محبت الفت ویگانگت اتحاد و اتفاق کی فضا پروان چڑھے اور شر پسندوں کو جو سیاسی معاشی تعلیمی وہ تجارتی فائدے کے لیے باہمی رنجش اور نفرت کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں انہیں منہ کو کھانی پڑے۔

مذکورہ خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند اتر پردیش مشرق کے جنرل سیکرٹری مولانا طاہر جمال نے ، جماعت اسلامی ہند ڈومریا گنج یونٹ کے زیر اہتمام مٹھاس پیلیس میں منعقد ہونے والے عید ملن پروگرام میں عوام سے خطاب کے دوران کہا۔

جنرل سیکرٹری نے جماعت کے مختلف شعبہ کا نہایت ہی اختصار کے ساتھ تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا کام نہیں ہے بلکہ ملت کے تمام ہی مسالک اور مکاتب فکر مل کر اس طرح کے یگا نگت، اتحاد و اتفاق کا پروگرام منعقد کر یں تو ملک اور سماج کا میں شر پسنداپنے مقاصد ناکام ہوں گے اور پیار محبت کی ایک بوند بھی زہر ہلاہل کو بھی شیرنی میں تبدیل کر سکتا ہے۔

اس موقع پر جمیعت اہل حدیث ضلع سدھار نگر کے امیر شیخ محمد ابراہیم مدنی نے عوام کو خطاب کے دوران کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی روشنی میں برادران وطن تک دین کی قول و عمل سے پاک پیغام پہنچانا اور انہیں دین کی صحیح تعلیم سے اگاہی باہم پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور پیار و محبت کی اس فضا میں نبی کی سیرت کا تعارف سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

افتتاحی کلمات میں ناظم ضلع سرھارتھ نگر مولانا عبید اللہ فیضی نے پروگرام کے مقاصد اور اس کے تقاضوں اور اس کے مثبت اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ حافظ اقبال احمد فلاحی کی تلاوت ما ترجمے سے پروگرام کا اغاز ہوا نظامت کی ذمہ داری صدر جامعہ مصباح العلوم چوکونیا ں نے انجام دی اس موقع پر صلاح الدین نسیم احمد فلاحی جمال احمد فلاحی، عبدالحفیظ ندوی، اقبال احمد قاسمی عبدالرؤ ف فلاحی ماسٹر توقیر عالم ، عقیل احمد ندوی کے علاوہ قرب و جوار کے معززین موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے