گورکھپور: آج مورخہ 6/میء 2024/حاجی فرید الدیں احمد کی صدارت میں عازمین حج کے کی ٹریننگ اور ویکسینیشن کا کام آشوتوش دوبے/سی ایم او گورکھپور اور ضلع اقلیتی افسر کملیش موریہ کی ماتحتی اور حج ٹرینر فرحت حبیب و حاجی عرفان اللہ کی نگرانی میں اختتام پذیر ہوا۔

(ڈی ایم او گورکھپور اور سی ایم او گورکھپور حاجیوں کو ضروری ہدایت دیتے ہوئے)
پروگرام کی نظامت کرتے ہوۓ مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور نے سفر حج کے ارکان اور حج و عمرہ کی ادائیگی پر تفصیلی گفتگو کی۔ مفتی مطیع الرحمان نے حج کے مقدس مقامات اور ضروری تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔ حاجی ارشا احمد نے احرام باندھنے کے طریقے پر عملی مشق کرائی۔ خادمین میں دانش احمد عبدللہ سمیر حاجی ندیم احمد سلمان انجینیئر مسعود وغیرہ موجود رہے۔
ویکسینیشن کے اس پروگرام میں 90/عورتوں اور 120/مردوں کو حج کا ٹیکہ لگایا گیا۔
آخر میں حاجی عرفان اللہ نے خطبت الوداع پیش کیا اور مولانا صادق علی قاسمی کی دعاؤں سے مجلس کا اختتام ہوا۔
