بیدر۔8؍ مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر پوسٹ ڈویژن کی ڈاک عدالت 14 مئی کی صبح 10 بجے پوسٹ سپرنٹنڈنٹ بیدر ڈویژن بیدر کے دفتر میں منعقد ہوگی۔ پوسٹل سروسز سے متعلق اگرکسی نے شکایت پیش کی ہیں ایسی تمام شکایات ڈاک عدالت میں سنی جائیں گی۔ پوسٹل کے تمام صارفین اپنی شکایات ڈاک یا ای میل کے ذریعے dobidar.ka@indiapost.gov.in<dobidar.ka@indiapost.gov.in پر 13 مئی تک بھیج سکتے ہیں، سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹس، بیدر ڈویژن نے ایک پریس ریلیز میں یہ بات کہی ہے۔
