بیدر۔ 9؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): عام پارلیمانی انتخابات 2024؁ء کے پیش نظر ماڈل انتخابی ضابطہء اخلاق جاری ونافذ ہے۔ اسی دوران ثقافتی قائد اور وشواگرو بسونا جینتی 10؍مئی جمعہ کو ضلع انتظامیہ بیدرکے تحت انتہائی سادگی اور علامتی طورپر منائی جائے گی۔ 10؍مئی کی صبح 8:30بجے ڈپٹی کمشنر دفتر ہال میں بسونا کی تصویر کی پوجا کی جائے گی۔ بعدازاں 9؍بجے بیدر شہر میں واقع بسونا کے مجسمہ کوپھول مالائیں پہنانے والوں میں پارلیمانی انتخابات کے ریٹرننگ افسراور ڈپٹی کمشنر گووندریڈی ، ضلع پنچایت سی ای او ڈاکٹر گریش بدولے ، ایس پی بیدر چن بسونا ایس ایل اور دیگر افراد شامل رہیںگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے