عبدالقیوم ہمدم علی نگری

وہ خالق ہے سبھی جاں کا مقدر بھیج دیتا ہے
زمین خشک کی خاطر سمندربھیج دیتا ہے

بنایا ہےجہاں جس نےنگہباں ہےوہ عالم کا
وہ اپنا گھر بچانے کو بھی لشکربھیج دیتا ہے

کوئی جب سراٹھاتا ہےتورحمت دورہوتی ہے
سزا دینے کی پھر مولا خبر گھربھیج دیتاہے

بڑا غفار ہے مولا پلٹ دیتا ہے قسمت کو
رجوع کرنے سے رحمت کی نظر وہ بھیج دیتاہے

نبی نکلے جو حاجت کو کوئی پردہ نہیں پایا
نبی کے اک اشارے پر شجروہ بھیج دیتا ہے

کوئی مظلوم جب مانگے رہائی اپنے مولا سے
تو ظالم کو سبق دینے سکندر بھیج دیتا ہے

بھروسہ تو کرو ہمدم مکمل اپنے خالق پر
تمہاری رہنمائی کو وہ سرور بھیج دیتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے