چکھلی ضلع بلڈانہ 31 مئی (ذوالقرنین احمد):  

اسلام مخالف یوٹیوبر کی جانب سے کی گئی قرآن پاک کی بے حرمتی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے اس ملعون یو ٹیوبر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ آئے دن اس‌ طرح کی حرکتوں سے مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسلاموفوبیا میں مبتلا افراد ایسے فعل کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ سدھارتھ چترویدی (ایکس مسلم سمیر) نے آن لائن قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے، جو اتراکھنڈ کے ہریدوار کا بتایا جارہا ہے، سدھارتھ چترویدی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

اس طرح کی حرکتوں سے ملک کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اور یہ فعل صرف نفرت پھیلانے مذہبی منافرت کو بڑھاوا دینے سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے انجام دیے جاتے ہیں۔ جو ملک کے امن و امان کے لیے خطرہ ہے اس سے پہلے کے ملک بھر میں اس کے خلاف احتجاج شروع ہو حکومت کو چاہیے کہ وہ اس ملعون کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کریں اور اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے بعد نماز جمعہ نوجوانان چکھلی نے میمورنڈم کے ذریعے تحصیلدار سے مطالبہ کیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے