خون کا عطیہ تمام عطیات میں سب سے بڑا عطیہ ہے: ڈاکٹر رجنیش والی

بیدر۔ 14؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): سب سے بڑا عطیہ خون کا عطیہ ہے۔ خون کا عطیہ کئی ضرورت مندوں کی زندگیوں کو بچائے گا۔اسی لئے آج یہ تقریب منائی جارہی ہے۔ حیدرآباد کرناٹک ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کی گورننگ بورڈ کے رکن ڈاکٹر رجنیش ولی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے آج شہر کی بسویشور شکشا کالج میں ضلع اسپتال کے اشتراک سے خون کے عطیہ کے عالمی دن کے موقع پر خون کے عطیہ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے خون کے عطیہ کی اہمیت کے بارے میں بتلارہے تھے۔ اس موقع پر کالج کے تمام طلباء کے خون کے سطح کی جانچ کی گئی اور منتخب طلباء جیسے چندرپا، نکھل، روہت، سنگمیش، آشا، سائیناتھ، ننگپا اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ملیکارجن سی کنکٹے اور لیکچررس راج کمار شندے پانڈورنگ کمبار، نور پاشا نے خون کا عطیہ دیا۔

اس موقع پر کالج کے لیکچرار ڈاکٹر سنتوش کمار، شلپا ہپرگی، ویناجلدے،متعلقہ افراد اور بی وی بی مہاودیالیہ کا عملہ اور پرنسپل موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے